ڈونلڈ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں مبینہ توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی توہین قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ محمد بن سلمان کے حوالے سے نازیبا کلمات نہ صرف ایک فرد بلکہ پوری مسلم دنیا کی تضحیک کے مترادف ہیں،

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق، عالمی آداب اور تہذیب کا شعور سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جیسے ملک کا ایسے “فاتر العقل” شخص کو صدر منتخب کرنا بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قیادت کے لیے سنجیدگی، برداشت اور باہمی احترام ناگزیر ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو ایک مضبوط بلاک کی صورت میں ابھرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر اپنے مفادات کا مؤثر دفاع کیا جا سکے۔

Scroll to Top