عمران خان سے ملاقات کی فہرست جاری، کون شامل ہے؟ نام سامنے آ گئے

عمران خان سے ملاقات کی فہرست جاری، کون شامل ہے؟ نام سامنے آ گئے

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے آج وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کے لیے وکلا کی حتمی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے چھ ناموں کی فہرست بھجوائی ہے۔

جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ،خالد یوسف،علی زمان،نبیل ستی،مرتضیٰ طوری شامل ہے ، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اہلخانہ بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔

یہ ملاقات پارٹی کے رہنماؤں اور قانونی ٹیم کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے اور اس کا مقصد مختلف قانونی اور پارٹی امور پر بات چیت کرنا ہے۔

Scroll to Top