بھارت سفارتی میدان میں ناک آؤٹ، پاکستان عالمی ثالث بن کر ابھرا،بھارتی میگزین کا اعتراف

بھارت سفارتی میدان میں ناک آؤٹ، پاکستان عالمی ثالث بن کر ابھرا،بھارتی میگزین کا اعتراف

ایک بھارتی پالیسی میگزین نے اپنے تجزیے میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کو سفارتی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان خطے میں ایک اہم ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں۔

بھارتی صحافی و تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے اپنی عالمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت بعض اہم مشرقِ وسطیٰ مذاکرات سے باہر رہا، جس کے باعث اس کے اثر و رسوخ میں کمی آئی، جبکہ پاکستان کو ایک فعال اور مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب بڑی طاقتیں اسے نظر انداز نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان امریکا، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم پل بن کر سامنے آیا ہے۔

مضمون میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری نے خطے میں اس کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے، جبکہ بھارت کی خارجہ پالیسی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

Scroll to Top