مون سون بارشوں سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ

خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر گاڑی بہہ گئی، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

Pakistan SCO Summit 2026

موسلا دھار بارش کے باعث رات بھر برساتی نالوں میں طغیانی رہی، جس نے مقامی انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیکی خیل کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں ریسکیو ذرائع کے مطابق تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ چوتھے شخص کی تلاش ابھی جاری ہے۔

اسی دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارش کے باعث یوسف اڈہ کے ایک شو روم کی چھت گر گئی، جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سولر پینل بھی ٹوٹ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور سیلابی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top