مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست کے لیے 9 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست کے لیے 9 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

شاہدجان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا نے سابق سینیٹر مراد سعید کی خالی ہونے والی نشست پر پارٹی امیدوار کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ پارلیمانی بورڈ 9 ارکان پر مشتمل ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔ بورڈ کے دیگر اہم ارکان میں پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان شامل ہیں۔

بورڈ کے دیگر ممبران میں ایم این اے صبغت اللہ، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، اور ایم پی اے اکبر ایوب خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان اور علی خان جدون کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ اعلامیہ کردیا۔ یہ صوبائی پارلیمانی بورڈ خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشست کے لیے موزوں پارٹی امیدوار کے نام کو حتمی شکل دے گا جس کے بعد ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top