امریکا میں مقیم قاسم سلیمانی اور علی لاریجانی کے خاندان کے اہم ارکان زیرحراست

Pakistan SCO Summit 2026

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی حمیدہ سلیمانی کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو گرین کارڈ منسوخی کے بعد حراست میں لیا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں اس وقت امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی، جو امریکا میں گرین کارڈ ہولڈر تھیں، اب آئی سی ای کی حراست میں ہیں اور انہیں امریکا سے بے دخل کیے جانے کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افشار، جو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی ہیں، ایران کی حکومت کی کھلم کھلا حمایت کرتی رہی ہیں اور مبینہ طور پر امریکیوں پر حملوں کی حمایت یا ان کا جشن مناتی رہی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ امریکا کو ایسے غیر ملکی شہریوں کا مرکز نہیں بننے دے گی جو امریکہ مخالف حکومتوں کی حمایت کریں یا امریکی قوانین کی خلاف ورزی کریں۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک اور اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، بڑی دھمکی دیدی

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے ایرانی رہنما علی لاریجانی کی بیٹی کی مستقل رہائش بھی منسوخ کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات اور ایران سے وابستگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جسے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top