قومی ویمنز ٹیم فیفا سیریز میں تاریخی شرکت کیلئے تیار

پاکستان کی قومی ویمنز ٹیم 9 سے 16 اپریل کو کوٹ ڈی آئیووائر میں ہونے والی فیفا سیریز میں حصہ لے گی، پاکستانی ٹیم کے لیے کسی بھی فیفا ایونٹ میں حصہ لینے کا پہلا موقع ہوگا۔

پاکستان کی ویمنزفٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 9 اپریل کو ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف اور دوسرا میچ 12 اپریل کو موریطانیہ کے خلاف کھیلے گی، آخری میچ 16 اپریل کو میزبان کوٹ ڈی آئیووائر کے خلاف ہوگا۔

ٹیم کو ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی قیادت میں میدان میں اتارا جائے گا اور کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے، گول کیپر زیانا جیوراج نے ٹیم کی ہم آہنگی اور اچھی کارکردگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے سکواڈ میں گول کیپرز زیانا جیوراج، نشا اشرف اور اَرزُو ہزارہ شامل ہیں، ڈیفینڈرز میں اسرا خان، انایا احمد، انمول حرہ، کائیلا صدیقی، کریسا جیوراج، عالیہ صادق، ماریہ خان اور نزالیا صدیقی جبکہ مڈفیلڈرز میں سوہا ہیرانی، رمین فرید، لیلیٰ بنارس، ثناء مہدی اور زہمنہ ملک شامل ہیں، فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن الطاف، نادیا خان، مریم زہری اور ازوہ چودھری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا کا بڑا ایکشن، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن مجرم قرار، بھاری جرمانہ عائد

یہ تاریخی موقع پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے نیا باب کھولنے والا ہے اور امید ہے کہ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر مثبت اثر ڈالے گی۔

Scroll to Top