نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کے لیے جاری تمام کوششوں کی پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق دار نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکا کی مذاکرات کی درخواست مسترد کر دی
دونوں وزرائے نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔





