ایران نے آبنائے ہرمز سے انسانی بنیادوں پر سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے صرف انسانی بنیادوں پر سامان کی ترسیل کی اجازت دے گا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنیادی ضروریات اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایران کی جانب سے اس فیصلے کے تحت ایرانی بندرگاہوں اور بحیرہ عمان میں موجود جہازوں کو بھی آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، بڑی دھمکی دیدی

ایران نے عراق کو آبنائے ہرمز پر عائد پابندیوں سے باضابطہ طور پر مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے عراقی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف کھل کر موقف اپنائیں اور اپنی سرزمین سے امریکی فوجی موجودگی ختم کریں۔

ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے عراقی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اس معاملے میں ایران اکیلا نہیں ہے اور عراقی عوام کی حمایت ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز پر عائد پابندیاں عراق پر لاگو نہیں ہوں گی اور عراقی بحری جہازوں کو اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کی مکمل اجازت حاصل ہوگی۔

ابراہیم ذوالفقاری نے عراقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی اڈے ختم کرے اور امریکا کی جانب سے عراقی وسائل کے مبینہ استحصال کو روکے۔

Scroll to Top