سستا پٹرول کیسے حاصل کریں؟ اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

Pakistan SCO Summit 2026

پنجاب حکومت نے موٹر بائیک مالکان کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رجسٹریشن فیس اور ٹرانسفر چارجز ختم کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکس میسج کے ذریعے بتایا کہ ہر رجسٹرڈ موٹر بائیک کو ماہانہ 2000 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی کا آغاز کر دیا

اس کے علاوہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول فراہم کیا جائے گا جس پر فی لیٹر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

فیول سبسڈی حاصل کرنے کے لیے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

رجسٹرڈ مالکان موبائل ایپ “مریم کو بتائیں” کے ذریعے یا آن لائن ویب پورٹل https://mkb.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام پنجاب بھر میں موٹر بائیک مالکان کے لیے مالی بوجھ کم کرنے اور روزمرہ کے اخراجات میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top