پشاور، میٹرک پرچہ لیک سکینڈل، 17 اساتذہ معطل، مزید کارروائی متوقع

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے حالیہ میٹرک امتحانات میں پرچہ مقررہ وقت سے قبل لیک ہونے کے معاملے پر پشاور اور چارسدہ کے 17 اساتذہ کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ کارروائی چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملوث اساتذہ کے خلاف مزید ڈسپنلری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کچھ روز قبل حالیہ جاری میٹرک امتحانات میں پرچہ لیک ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ محکمہ تعلیمی اداروں میں شفافیت اور امتحانات کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل میٹرک امتحانات میں پیپر لیک سکینڈل کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے 17 اساتذہ کو معطل کر دیا۔

Scroll to Top