افغان دعوے بمقابلہ حقیقت، سرحدی کشیدگی پر پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے۔

افغان حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنڑ کے علاقے نوہ پاس میں دو پاکستانی فوجی چوکیاں قبضے میں لے کر تباہ کر دی گئیں، سرحدی باڑ عبور کی گئی اور باجوڑ میں بھی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنا دیا، فورسز نے سرحدی علاقوں میں اپنی پوزیشنز برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام کر دیا، جس سے سرحدی کشیدگی میں قابو پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف آپریشن جاری، متعدد دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات

اس واقعے کے بعد دونوں جانب کی فوجی تیاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سرحدی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top