اختیار ولی خان اچھا انسان ہیں لیکن بے اختیار ہیں، ذوالفقار خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے شوبرا چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران کارکنوں نے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان سے بار بار مطالبہ کیا کہ اختیار ولی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا جائے ،

تاہم ذوالفقار خان نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ اختیار ولی اچھا انسان ہیں لیکن بے اختیار ہیں۔

رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے اپنے کارکنوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہیں آج بڑی تعداد میں نکلنا چاہیے تھی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سڑکیں بند کر دینی چاہیئیں تھیں مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ جلسے میں عوام اور پی ٹی آئی کارکنوں کی قیادت سے اظہار بیزاری، تصاویر پر ’پبلک ریجیکٹڈ‘ لکھ کر شرکت

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا،

تاہم پارٹی قیادت کسی بھی شہر میں خاطر خواہ کارکنان جمع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Scroll to Top