فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث پی ایس ایل سے غیر معینہ مدت کیلئے باہر

Pakistan SCO Summit 2026

راولپنڈیز کے اسٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے باقاعدہ طور پر نسیم شاہ کے ٹیم سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اس تکلیف کے باعث وہ اب مزید میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور فی الحال ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف نسیم شاہ کی انجری اور ریکوری کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنا ری ہیب مکمل کرنے اور فٹنس کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے تک دوبارہ ٹیم کو جوائن کر سکیں گے۔

راولپنڈیز کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اسٹار کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top