صوابی، مدرسہ طالب علم کے ساتھ افسوسناک واقعہ

صوابی،مدرسہ طالب علم کے ساتھ افسوسناک واقعہ

استخار احمد یوسفزئی
ضلع صوابی کے تھانہ تورڈھیر پولیس نے ایک مدرسے میں طالب علم کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکت اور جنسی تشدد کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد امان جو کہ مظفر گڑھ کا رہائشی ہے اور گل ڈھیر کے ایک مدرسے میں مقیم تھا نے متاثرہ بچے کو پاؤں دبوانے کے بہانے اپنے کمرے میں بلا کر اس کے ساتھ زبردستی شیطانی حرکات اور جنسی تشدد کا ارتکاب کیا۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے پر ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر عجب درانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 376 اور 511/53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم بچوں کی جان اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے سنگین جرائم کے سدباب کے لیے صوابی پولیس مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

ڈی پی او نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے چوکنا رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی اعتماد اور تعاون کے ذریعے ہی ایسے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔

Scroll to Top