پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آباد کنگزمین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں زلمی نے 146 رنز کا ہدف آخری گیند پر مکمل کیا۔ شاندار کارکردگی پر افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

افتخار احمد نے آل راؤنڈ کھیل پیش کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، 2 کیچز پکڑے اور 15 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بیٹنگ میں بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کوشل مینڈس نے 27 اور بریسول نے 25 رنز بنائے۔ اسی طرح صائم ایوب نے 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگزمین کا پشاور زلمی کوآسان ہدف

اس سے قبل حیدر آباد کنگزمین کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ان کی جانب سے کوشل پریرا نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان مارنس لبوشین 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بولنگ میں پشاور زلمی کے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

میچ کے آغاز پر پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو آخرکار ان کے حق میں ثابت ہوا۔

Scroll to Top