عمران خان سے کون کرے گا ملاقات؟ فہرست تیار، شامل افراد کے نام سامنے آ گئے

عمران خان سے کون کرے گا ملاقات؟ فہرست تیار، شامل افراد کے نام سامنے آ گئے

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے لیے رفقا کی جانب سے ناموں کی فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد پر مشتمل فہرست پیش کی گئی ہے، جس میں راؤ آصف، عرفان سعید اور محمد مظفر جاوید شامل ہیں۔

اسی طرح فہرست میں زین العابدین، زلیخا مندوخیل اور مسلم شہزاد کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جو آج ہونے والی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا شیڈول جیل انتظامیہ کی اجازت اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد حتمی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

Scroll to Top