پاکستانی فورسز کی بڑی کامیابی! آپریشن غضب للحق میں طالبان پسپا، چوکیاں چھوڑ کر فرار

پاکستانی فورسز کی بڑی کامیابی! آپریشن غضب للحق میں طالبان پسپا، چوکیاں چھوڑ کر فرار

Pakistan SCO Summit 2026

آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مؤثر کارروائیاں کیں، جس کے بعد مختلف سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی پسپائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ جھڑپوں کے دوران صوبہ نورستان اور کنڑ کے بعض سرحدی علاقوں میں طالبان اہلکاروں نے اپنی چوکیاں چھوڑ دیں۔ افغان ذرائع ابلاغ نے بھی ان جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے بعد کچھ علاقوں میں نقل و حرکت محدود ہو گئی، جبکہ سکیورٹی خدشات کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ قبائلی عمائدین کے مطابق سرحدی صورتحال نے عوامی زندگی کو متاثر کیا ہے اور فوری استحکام کی ضرورت ہے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں شہریوں نے سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز سرحدی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق دہشتگردی اور سرحد پار حملوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ سفارتی کوششوں کو بھی جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top