اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے۔
قومی قیادت نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کی تعریف کی اور انہیں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین توجہ کی یقین دہانی کرائی۔





