وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی ملاقات،خطے میں کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

قومی قیادت نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کی تعریف کی اور انہیں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین توجہ کی یقین دہانی کرائی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top