خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین شامل، نوٹیفکیشن جاری

شاہدجان
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے صوبائی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں نئے اراکین کی تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن اراکین کو مختلف وزارتی کمیٹیوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ستارہ آفریدی کو ریونیو و اسٹیٹ، ایمن جلیل جان کو ہائر ایجوکیشن، مدینہ گل آفریدی کو ریلیف و بحالی، جبکہ رابعہ شاہین کو ماحولیاتی تبدیلی و جنگلات کی قائمہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح نیلوفر بیگم کو اطلاعات و تعلقات عامہ، نہیدہ نور کو توانائی، عارفہ بی بی کو مواصلات و تعمیرات اور فائزہ ملک کو قانون و انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹیوں کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر تقرریوں میں افشاں حسین کو خوراک، شازیہ جدون اور جمیلہ پراچہ کو صحت، جبکہ فرح خان کو خزانہ کی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کمیٹی کے لیے شازیہ تہماش خان، مہر سلطانہ، اشبر جان جدون اور خدیجہ بی بی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید برآں، فرزانہ شیرین کو لوکل گورنمنٹ، الیکشن اور رورل ڈیولپمنٹ جبکہ نادیہ شیر کو ریلیف، ریہیبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ محکمے کی قائمہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہدہ کو ٹرانسپورٹ، اسکر پرویز کو ترقی و منصوبہ بندی اور گرپال سنگھ کو خوراک کی قائمہ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اقلیتی اراکین میں سریش کمار کو ہاؤسنگ اور بیاری لال کو محکمہ لیبر سے متعلق قائمہ کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Scroll to Top