اسلام آباد: پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے اور ملک خطے میں امن کی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دوران متعدد عالمی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرز، اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی، آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر، لبنان کے وزیراعظم نوّاف سلام اور دیگر عالمی رہنما شامل ہیں۔
ان بات چیتوں کے دوران عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جس کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے پروازوں کے حوالے سے مسافروں کے لیے اہم اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
امیر قطر کے ساتھ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور پاکستان نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عہد دہرایا۔
Islamabad : 9 April, 2026.
Telephone Call between the Prime Minister and the Amir of Qatar.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Highness Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, Amir of the State of Qatar, this evening.
During their most warm and… pic.twitter.com/tqTupM0iFe
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 9, 2026
جرمن چانسلر فریڈرش مرز نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
Islamabad : 9 April, 2026
Prime Minister’s telephone call with Chancellor of Germany.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Excellency Friedrich Merz, Chancellor of the Federal Republic of Germany, today.
During their warm and cordial… pic.twitter.com/bIvPTzXVt2
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 9, 2026
اسی طرح اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی اور آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر نے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی، جبکہ لبنان کے وزیراعظم نوّاف سلام نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان سے فوری اقدامات کی توقع ظاہر کی۔
Islamabad : 9 April 2026
Prime Minister’s Telephone Call with the Prime Minister of Italy.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from the Prime Minister of the Italian Republic, Her Excellency Giorgia Meloni, today.
Appreciating Pakistan’s… pic.twitter.com/yUTnvmWi2e
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 9, 2026
اس دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم کی کامیاب سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور قومی اتحاد و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلام آباد: 9 اپریل 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔
گفتگو کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں… pic.twitter.com/m52WxAkThc— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 9, 2026
وزیراعظم نے اس حمایت پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مذاکرات،ٹرمپ کا نیتن یاہو سے لبنان پر حملے محدود کرنے کا مطالبہ
سفارتی حلقوں کے مطابق یہ رابطے نہ صرف خطے میں امن قائم کرنے میں مددگار ہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر پوزیشن کو بھی مضبوط کرتے ہیں، اور دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہو گئی ہیں، جہاں یہ مذاکرات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔
پاکستان کی یہ کامیابی خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔





