ایران امریکہ مذاکرات،ٹرمپ کا نیتن یاہو سے لبنان پر حملے محدود کرنے کا مطالبہ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدت میں کمی لائیں تاکہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

امریکی میڈیا (این بی سی نیوز) کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی بات چیت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے لبنان میں کشیدگی کا کم ہونا ناگزیر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے امن کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور لبنان پر ہونے والے حملوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top