بارش کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں تھمنے والی نہیں، آج کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش برسنے کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Scroll to Top