حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور بہتر سرمایہ کار ماحول کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار 212 پوائنٹس سے زائد کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ گزشتہ روز یہ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 516 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی معاشی پالیسیوں پر بیرونِ ملک پاکستانیوں کا اعتماد بڑھنے لگا، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری کی عکاس ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Scroll to Top