کتنے افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

ملک بھر سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت روزانہ سیکڑوں افغان شہری چمن بارڈر کے راستے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔

سرکاری ادارے نادرا کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 500 سے 600 افراد چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واپسی کے اس عمل کو منظم اور باعزت بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

چمن کیمپ میں افغان شہریوں کی سہولت کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ واپس جانے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 21 لاکھ 68 ہزار سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

اپسی کے موقع پر افغان مہاجرین نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دی جانے والی مہمان نوازی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لنڈی کوتل،افغان مہاجرین سے رجسٹریشن کے نام پر لوٹ مار کرنے والے 4 افراد گرفتار

واپس جانے والے افغان شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہائیوں تک ان کی بہترین میزبانی کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔

افغان مہاجرین نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور انہیں کبھی کسی قسم کی شکایت نہیں رہی۔

پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے انسانی ہمدردی اور مہمان نوازی کی عملی مثال قائم کی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top