ایرانی نائب صدر کاپاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں بھرپور شرکت کا اعلان

ایران پاکستان میں ہونے والےمذاکرات میں انتہائی مؤثر اور فعال طریقے سے شرکت کرے گا۔

العربیہ کے مطابق ایرانی نائب صدرمحمد رضا عارف نے کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی قیادت پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر منعقد ہونے والے ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کر رہا ہےجس کا مقصد خطے میں جاری جنگ کو مستقل امن میں بدلنا ہے۔

ان مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اس وفد میں صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اپنے 10 نکاتی امن فارمولے کے ساتھ ان مذاکرات میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔

Scroll to Top