پاسدارانِ انقلاب ایران کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا مکمل کنٹرول موجود ہے اور کسی بھی دشمن کی جانب سے غلط اقدام کی صورت میں اسے مہلک بھنور میں پھنسا دیا جائے گا۔

ایران پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اپنی آبی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے اور بین الاقوامی پانیوں میں موجود ایرانی جہازوں کو اس گزرگاہ تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو اپنے وعدوں کے مطابق فوری طور پر بین الاقوامی آبی راستہ کھولنا چاہیے جبکہ ایرانی قیادت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بارودی سرنگوں کی موجودگی نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور امریکہ کسی بھی قسم کی عالمی بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ایسی صورتحال پیدا کی جائے گی جس میں تمام ممالک کو آبنائے ہرمز سے آمد و رفت کی اجازت ہوگی، تاہم فی الحال سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔

Scroll to Top