پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک اہم اور ہائی وولٹیج مقابلہ کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ اہم میچ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے، جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی ایشٹن ٹرنر کے سپرد ہوگی۔
دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہر ٹیم نے 5،5 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلی جبکہ ملتان سلطانز دوسری پوزیشن پر موجود ہے، جس کے باعث آج کا مقابلہ نہ صرف اہم بلکہ ٹورنامنٹ کا ایک نہایت سنسنی خیز اور فیصلہ کن میچ تصور کیا جا رہا ہے۔





