بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہنگامہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اپریشن سندور کے بعد بھارت کی مانگ کا سندور ابھی تک ختم نہ ہو سکا عوام نے بدمعاشی کرنے پر حاضر سروس برگیڈیئر اور اس کے بیٹے کی دہلی شہر میں پھینٹی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شہر کے ایک مصروف علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس بریگیڈیئر اور ان کے بیٹے کا شہریوں کے ساتھ تنازعہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق معاملہ تلخ کلامی سے شروع ہوا اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
واقعے کے دوران وہاں موجود لوگوں نے مداخلت کی اور معاملہ مزید بڑھ گیا، جس کے بعد علاقے میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ واقعے کی ویڈیوز میں شہریوں اور افسر کے درمیان کشیدگی دیکھی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ معاملہ تیزی سے زیر بحث ہے اور مختلف صارفین اس واقعے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔ کچھ حلقے اسے سکیورٹی اداروں اور شہری رویوں کے تناظر میں ایک تشویشناک صورتحال قرار دے رہے ہیں۔
دہلی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال کسی فریق کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔





