سابق سینیٹر زاہد خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ۔
پاکستان مسلم ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد زاہد خان کو مسلم لیگ ن کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے زاہد خان کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی