سیاسی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی ملک دشمنی ہے، اخونزادہ حسین یوسفزئی

Pakistan SCO Summit 2026

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائی حکومت کی اخلاقی گراوٹ ہے کہ وہ سیاسی قیادت کو ملاقات تک کرنے نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، اور ایسے حالات میں بانی پی ٹی آئی سے سیاسی قیادت کی ملاقات نہ کروانا ملک دشمنی ہے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچے، تاہم ہمیں بتایا گیا کہ سیاسی قیادت کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے قرآن پاک کا نسخہ بانی پی ٹی آئی کو دینا تھا، لیکن اپوزیشن قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے سیاسی امور پر مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ ہم عدلیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ ایسی سوچ کو ختم کیا جائے اور سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے درخواست کی کہ عدلیہ سیاسی قیادت کی ملاقات میں رکاوٹوں کو دور کرے تاکہ ملک کے لیے بہترین حل نکالا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top