پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے موسم سرما کے ریلیف پیکج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لیا جائے گا، قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا،

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ ہے، آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہاہے ،ورلڈ بینک کا اعتراف

اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے، تاجردوست سکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہوگا۔

آئی ایم ایف مشن کو چیئرمین ایف بی آر کی قیادت میں ٹیکس حکام نے ادارے کی تنظیم نو پر بریفنگ دی دی گئی، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا انٹیگریشن کے اطلاق کا بتایا گیا،ذرائع کے مطابق وفد کو ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے قوانین بارے بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف مشن ٹیکس اصلاحات پر اپنی رائے پالیسی مذاکرات میں دے گا۔

Scroll to Top