پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہاہے ،ورلڈ بینک کا اعتراف

Pakistan SCO Summit 2026

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے ۔

ایک بیان میں ناجے بنحیسن نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہاہے جس سے پاکستان کیلئے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیاجائیگا جبکہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیے جارہے ہیں اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top