واپڈا نے آبی زخائر کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

پاکستان کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال پر واپڈا نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 7 مارچ 2025 تک دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 16 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک رپورٹ ہوا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج برابر ہے، جہاں آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج بھی 12 ہزار 700 کیوسک ہے۔
واپڈا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 73 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں یہ ذخیرہ 2 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے مجموعی ذخائر میں 3 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند، طلباء پریشان

یہ صورتحال 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ کے حساب سے ہے، جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔ واپڈا نے مزید کہا کہ پانی کی آمد اور اخراج کا یہ ڈیٹا اہم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف آبی وسائل کا انتظام ممکن ہوتا ہے بلکہ ملک میں پانی کی ضروریات کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top