شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک، اہم مراکز مسمار

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بائیس خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

آپریشن کے دوران نو خارجیوں کی لاشیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید خوارج کی لاشیں تاحال مختلف مقامات پر دیکھی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں خوارج کے متعدد اہم مراکز اور ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے جن میں مینارہ مرکز، نوال مرکز، ابو حنیفہ اسکول مرکز، آپریشنل ہیڈکوارٹر، ابوبکر مرکز اور قیوم مرکز شامل ہیں۔

تلاشی کے عمل کے دوران گیارہ دیسی ساختہ بم اور مارٹر گولے بھی قبضے میں لیے گئے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

اس وقت بوبالی مرکز کی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے اور پورے علاقے کو حصار میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top