سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد صرافہ مارکیٹ میں قیمتیں نیچے آگئی ہیں اور خریداروں کیلئے نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 830 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی سامنے آئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

Scroll to Top