پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی خبروں کی تردید کردی۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اجلاس کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، دھرنے سے متعلق کوئی اجلاس یا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کی تجویز، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسد قیصر نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پاکستان تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہوگا، اس حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔