افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ، ڈیڈلائن 31 مارچ مقرر

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت پاکستان نے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس اپنے ملکوں میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو پاکستان میں رہنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز آپریشن،افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے

حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے سختی نہیں بھرتی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top