ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر ردعمل سامنے آگیا، ایرانی صدر نے جوہری پروگرام کے خاتمے سےمتعلق کسی بھی مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ بدمعاش ممالک مسائل حل کرنے نہیں بلکہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے بات چیت پر زور دیتے ہیں لیکن ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر بمباری کے بجائے جوہری معاہدہ میری ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایرانی صدر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی جانب سے یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لکھے گئے خط کے جواب میں دیا گیا۔
خط میں جوہری معاہدے کےلیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور متنبہ کیا تھا کہ یہ ایران کےلیے ہی بہتر ہوگا، بصورت دیگر میں ہمیں کچھ اور کرنا ہوگا۔