محکمہ ایکسائز کی کارروائی، مردان میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

محکمہ ایکسائز کی کارروائی، مردان میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے مردان میں منشیات فروشوں ، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 120 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: مردان: فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 2 ہزار لیٹر کھلا پام آئل ضبط کر لیا

ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق مردان چارسدہ روڈ پر گاڑی سے تلاشی کے دوران 110 کلو گرام چرس اور 10 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔
ایکسائز حکام نے دو ملزمان جو پشاور اور باڑہ کے رہائشی ہے ان کو موقع پر گرفتار کرلیا، ایکسائز حکام نے گاڑی تحویل میں لیکر گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرلیا۔

Scroll to Top