موٹروے ایم ون پر گاڑی سے لاکھوں جعلی کرنسی برآمد

موٹروے ایم ون پر گاڑی سے لاکھوں جعلی کرنسی برآمد

موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی سے لاکھوں جعلی کرنسی برآمد کی لی گئی۔

گشت کے دوران موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک جیپ کو روکا جسکو ڈرائیور خطرناک انداذ میں چلا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز کی کارروائی، مردان میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران گاڑی میں چھپائے گئے 7 لاکھ 41 ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔

ملوث 4 ملزمان کو  گرفتار  کر کے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان پشاور سے لاہور جا رہے تھے ۔

Scroll to Top