کچھ معاملات میں سیاسی سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں ،سیاست کیلئے حکمت عملی بنانا پڑتی ہے ،مولانا مار دھاڑ والی جماعت کیساتھ نہیں جائیں گے ۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ میں نے پارلیمان میں کہا کہ اسپیکر کی بات کی تائید کرتے ہیں ، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تو انہیں پیش کیاجانا چاہیے ، معاملہ اب استحقاق کمیٹی دیکھے گی
انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست کیلئے بھی حکمت عملی بنانا پڑتی ہے اس طرح کا معاملہ کوئی تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا ہے ، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ غیر قانونی افغانوں کے انخلاکی کوئی نئی ڈیڈیلائن آئے گی یا نہیں ؟
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے یہ کوئی دلیل نہیں کہ یہ لوگ کل کیا کرتے رہے ، مجھے آدھی رات کو دھکے دیتے ہوئے لے جایاگیا ، میری بیوی اور بیٹی کو بھی دھکے لگے ۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہاہے غیرقانونی افغانوں کے انخلاکامعاملہ مشکل ہے دہشتگردوں کو تو زبردستی دھکیلا جاسکتا ہے لیکن نہیں کیسے دھکیلیں ؟