طورخم بارڈر بندش، 41 رکنی افغان جرگہ پاکستان پہنچ گیا

طورخم بارڈر بندش، 41 رکنی افغان جرگہ پاکستان پہنچ گیا

پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارت کی بحالی اور قیام امن کیلئے 41 رکنی افغان جرگہ طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان طورخم بارڈر پر جرگہ ہوگا جس میں طورخم بارڈر کی بندش اور دوطرفہ تجارت کی بحالی پر بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان کی طرف سے قبائلی مشران پر مشتمل 40 رکنی جرگہ افغان جرگے کے ساتھ بیٹھ کر بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور دیگر مسائل کا حل تلاش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر بندش، پاکستان کو یومیہ کروڑوں روپے تجارتی خسارے کا سامنا

طورخم بارڈر کے زیرو پوائنٹ کے قریب افغان سائیڈ سے متنازع تعمیراتی کام کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر آج سولہویں روز بھی بند ہے۔

بارڈر کے دونوں طرف تجارتی سرمیاں معطل ہونے سے تاجر برادری شدید پریشان ہیں، دو ہفتوں سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاکستان کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top