چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف

اسلام کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان

Pakistan SCO Summit 2026

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا، دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت کاغم تازہ تھا اوران کےبیٹےکوبھی شہیدکردیاگیا، مولانا حامد الحق ایک بے ضرر عالم دین تھے، حقانیہ سے نسبت ان کا جرم تھا۔

انہوں نے کہا مدارس اور علما پر حملے کہاں کا جہاد ہے، اسلام کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، یہ حملہ حامدالحق پرنہیں میرےگھر اور میرے مدرسےپرہوا۔ میں اپنے اساتذہ کو شہید کہوں اور قاتل کو مجاہد ؟ یہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کینٹ میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا بلوچستان میں تروایح کے دوران مسجد میں ایک عالم دین کو نشانا بنایا گیا،اس طرح کی کارروائیاں کرنے والے سفاک اور دہشتگرد ہیں ، جتنے حملے کرتے ہو کرو مدارس اور علما قائم رہیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top