اسپین: پاکستانی نژاد 10 افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔

یہ تنظیم مبینہ طور پر پاکستان کی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے منسلک بتائی جا رہی ہے، اور اس سلسلے میں ایک فرد کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔

یہ آپریشن 3 مارچ کی رات کو کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دہشت گردوں کی تعریف کی جانے والی پوسٹس بھی پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں ازبکستان میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

گرفتار افراد پر دہشت گردی کی مدد، دہشت گردی کے پرچار، اس کی مالی معاونت، اور دہشت گردوں کے لیے بھرتی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top