امریکا کی نئی سفری پابندیاں،ریڈ لسٹ جاری، پاکستان کا نام بھی شامل

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک ریڈ لسٹ جاری کی گئی ہے

 جس میں متعدد ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس فہرست میں شامل ممالک میں سوڈان، صومالیہ، ایران، شام، یمن اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، اور یہ پابندیاں کل سے نافذ کی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چین کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف، ٹرمپ کا ردعمل

دوسری جانب وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے امریکی ویزے سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں وزارت خارجہ کے حکام بہتر طریقے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات اچھے اور مضبوط ہوں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top