خیبر میں بارش سے کچے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میدان برقمبرخیل یارگل خیل میں شدید بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ متوفی خاندان میں بسم اللہ نامی نوجوان، اس کی بیوی اور ایک چھوٹی بچی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے رضاکارانہ طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور ملبے تلے دبے ہوئے تینوں افراد کو نکال لیا، تاہم وہ تینوں جاں بحق ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں تورخم بارڈر کی بندش کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد پیش

مقامی ذرائع کے مطابق، شدید بارشوں کی وجہ سے علاقے میں کئی دیگر کچے مکانات کو بھی خطرہ لاحق ہو چکا ہے

جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس حادثے نے علاقے کے رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اور حکام سے فوری امدادی اقدامات کی اپیل کی گئی ہے۔

Scroll to Top