مانسہرہ: ضلع مانسہرہ میں پانو ٹنل کے قریب کراچی سے آنے والی ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں بس سیفٹی بیریئر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کی بھیرکنڈ اسٹیشن سے امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو نکال کر طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 11 سالہ انس، 12 سالہ مہر علی، 15 سالہ معاویہ اور 45 سالہ رستم علی شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : نانگا پربت کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم، شگر کے دو نوجوانوں کا بڑا کارنامہ
ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش اور خراب موسم کے دوران احتیاط سے گاڑی چلائیں، غیر ضروری تیز رفتاری سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بروقت امدادی کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری طبی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔





