فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی

سیٹل: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم نے سخت مقابلے کے بعد سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدا ہی سے کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 2،2 گول سے برابر تھیں، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہو گیا۔

اضافی وقت کے پہلے حصے میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی، تاہم دوسرے حصے کے آخری لمحات میں بیلجیئم کو پنالٹی کک ملی، جسے یوری ٹیلی مینس نے کامیابی سے گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے آنے والی مسافر بس مانسہرہ میں سیفٹی بیریئر سے جا ٹکرائی

فیصلہ کن گول کے بعد سینیگال واپسی نہ کر سکا اور بیلجیئم نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

Scroll to Top